ایرانی سائنسدان کے بعد ایک اور بڑی شخصیت اسرائیل کے نشانے پر

0
24

ایرانی سائنسدان کے بعد ایک اور بڑی شخصیت اسرائیل کے نشانے پر

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی پروگرام کے سینئر ترین سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد ایران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ بھی انتہائی محتاط ہوگئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ امریکی اور اسرائیلی حملے کے پیش نظر انہوں‌نے خود کو اپنی پناہ گاہ میں قید کر دیا ہے۔کسی محفوط جگہ پر خود محصور کر لیا ہے اور انہوں نے اپنی نقل وحرکت کو بھی محدود کردیا ہے.

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ’13’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سائنسدان کے قتل کے بعد حزب اللہ نے بھی سیکیورٹی الرٹ کردی ہے اور تنظیم کا سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ اپنی بم پروف پناہ گاہ سے باہر نہیں آ رہا۔ حزب اللہ کو خدشہ ہے کہ حسن نصراللہ امریکا اور اسرائیل کا دوسرا ہدف ہو سکتے ہیں۔

واضح‌ رہے کہ ایران کے چوٹی کے سائنسدان کو چند روز قبل اسرائیل نے قتل کردیا تھا .خیال رہے کہ صیہونی حکومت نے 2018 کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایٹمی سائنس داں کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ اس سے پہلے بھی یہ اطلاعات آئی‌ تھیں کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایک ایٹمی سائنس داں محسن فخر زادہ مہابادی کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی جو ایٹمی ریکٹر کے ذمہ دار تھے

ایرانی بابائے ایٹم بم سائنسدان کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی.ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے جیسے ہی یوکلیئر پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ کی تصدیق کی گئی، ایران کی عوام سڑکوں پر نکل گئی۔ اس دوران انھوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا

شہید فخری زادہ کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا اعلان

Leave a reply