ایرانی سائنسدان کو ختم کرنے کے لیے موساد نے کتنے ٹن وزنی ہتھیار استعمال کیا تفصیلات آگئیں

0
33

ایرانی سائنسدان کو ختم کرنے کے لیے موساد نے کتنے ٹن وزنی ہتھیار استعمال کیا تفصیلات آگئیں

باغی ٹی وی : اسرائیل نے ایران کے بابائے ایٹم بم کو ہلاک کرنے کے لیے کیا کچھ کیا اس بارے میں تفصلات آنا شروع ہو گئی ہیں. ایرانے جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کو ہلاک کرنے کی کارروائی میں ایک ٹن وزنی ہتھیار استعمال کیا گیا۔مزید تفصیلات کے مطابق اس ہتھیار کو کئی حصوں میں تقسیم کر کے اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے (موساد) کے ذریعے ایران اسمگل کیا گیا۔ اس بات کی تصدیق کل بدھ کے روز انٹیلی جنس ذرائع نے کی۔

"دی جوئش کرونیکل” کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ محسن فخری زادہ کی آٹھ ماہ تک ریکی کی گئی۔ اس کے بعد 20 سے زیادہ اسرائیلی اور ایرانی ایجنٹوں پر مشتمل گروپ نے ایرانی سائنس دان کو ایمبش گھات لگا کر ختم کیا .

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے 2018 کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایٹمی سائنس داں کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ اس سے پہلے بھی یہ اطلاعات آئی‌ تھیں کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایک ایٹمی سائنس داں محسن فخر زادہ مہابادی کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی جو ایٹمی ریکٹر کے ذمہ دار تھے

ایرانی بابائے ایٹم بم سائنسدان کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی.ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے جیسے ہی یوکلیئر پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ کی تصدیق کی گئی، ایران کی عوام سڑکوں پر نکل گئی۔ اس دوران انھوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا

شہید فخری زادہ کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا اعلان

Leave a reply