ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات

0
31

ایران کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں ، پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے انہوں نے ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں وہ اسلام آباد پہنچے تو پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا ، ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ سے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ہے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آئے. وزارتِ خارجہ پہنچنے پر ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا .وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں،پاکستان تمام تصفیہ طلب امورکو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے،

واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف تیسری بار پاکستان آئے ہیں، اب انہوں نے ایک ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کیا ہے جب امریکہ ایران کی لفظی جنگ جاری ہے ،امریکہ ایران کو حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور ایران بھی جواب دینے کے لئے تیار ہے.

Leave a reply