ایران کے ایٹمی سائنسدان کے قتل میں کس ملک کا اسلحہ استعمال ہوا؟ حقائق سامنے آ گئے

0
54

ایران کے ایٹمی سائنسدان کے قتل میں کس ملک کا اسلحہ استعمال ہوا؟ حقائق سامنے آ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی سائنسدان کے قتل کے لئے اسرائیلی اسلحہ استعمال ہوا

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ، "دہشت گردی کی کارروائی کے مقام سے جمع کیا گیا ہتھیار اسرائیلی فوجی صنعت کے لوگو اور خصوصیات پر مشتمل ہے۔ یہ اسلحہ محسن فخری زادے کو قتل کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے،

دوسری جانب یورپی یونین اور دیگر ممالک نے ایرانی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کی سخت مذمت کی اور متعلقہ فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا کہ 27 نومبر کا پرتشدد حملہ ایک مجرمانہ فعل تھا۔ جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے علاقائی صورتحال کی کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں فخری زادے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی علاقائی امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش اور کسی بھی قسم کی دہشت گرد کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہے۔شام کے وزیر خارجہ فیصل میکداد نے کہا کہ عالمی برادری اس حملے کی مذمت کرے اور اقوام متحدہ سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اپنی کوششوں کو مستحکم کرنے کا مطالبہ کیا۔ لبنانی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فخری زادے کی ہلاکت کا باعث بننے والی دہشت گرد کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ وہ ایران اور اس کے عوام کی بھرپور حمایت کرے گا۔

ایرانی ایٹمی سائنسدان کے قتل کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کی دھمکیوں کے پیش نظر اسرائیلیوں نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے اپنے تمام سفارتخانوں کو ہائی الرٹ کیا ہے۔ایران نے اسرائیل کو محسن فخری زادہ کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کا کہنا ہے کہ ایران اپنے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کی ہلاکت کا ’نپا تلا اور فیصلہ کن‘ جواب دے گا۔ عرب نیوز کے مطابق ایران کے ایک اخبار نے تجویز دی ہے کہ تہران کو انتقام لیتے ہوئے اسرائیلی شہر حائفہ پر حملہ کرنا چاہیے۔ایران کی خارجہ امور کی سٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ جن جرائم پیشہ افراد نے محسن فخری زادہ کو ایرانی قوم سے چھینا ہے ایران ان کو نپا تلا اور فیصلہ کن جواب دے گا

 

ایرانی وزارت دفاع اور مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق مسلح دہشت گرد عناصر نے وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ محسن فخری زادہ کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں یہ ایرانی سا‏‏‏ئنسدان شہید ہوچکے ۔شہید محسن فخری زادہ کے باڈی گارڈز اور دہشتگردوں کے درمیان مسلح جھڑپوں میں وہ شدید زخمی ہوئے اور اسے اسپتال لے جایا گیا۔

ایران کا سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

جوہری سائنسدان کے قتل پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کیا بڑا اعلان

شہید فخری زادہ کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا اعلان

سائنسدان کے قتل کی شناخت کیلئے ایر ان نے کس سے مدد مانگ لی ؟

ایرانی سائنسدان کی شہادت نئی جنگ کا پیش خیمہ،اسرائیل اور سعودی عرب کا کردار، تہلکہ خیز انکشافات

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے 2018 کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایٹمی سائنس داں کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ اس سے پہلے بھی یہ اطلاعات آئی‌ تھیں کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایک ایٹمی سائنس داں محسن فخر زادہ مہابادی کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی جو ایٹمی ریکٹر کے ذمہ دار تھے

ایرانی بابائے ایٹم بم سائنسدان کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی.ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے جیسے ہی یوکلیئر پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ کی تصدیق کی گئی، ایران کی عوام سڑکوں پر نکل گئی۔ اس دوران انھوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا

سائنسدان کی شہادت کے بعد ایران کے جوابی حملے سے پہلے ٹرمپ نے طبل جنگ بجا دیا

Leave a reply