عراق، گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکے

0
29

عراق کے مغربی صوبے انبار کے شہر ہیٹ کے قریب پیراملٹری قبائلی فورس کے ایک فوجی کیمپ کے گولہ بارود ڈپو پر دھماکے ہوئے ۔
عراق میں داعش کے 9 دہشت گرد ہلاک
غیرملکی میڈیا کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ، یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب بغداد سے تقریبا 160 کلومیٹر مغرب میں ہیٹ کے جنوب میں الموریوریہ علاقے میں ایک گولہ بارود کے ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آگ کس چیز سے بھڑکی ، جس کے نتیجے میں مارٹر راونڈ کے دھماکے ہوئے۔
ادھر ہیٹ ٹاون کونسل کے سربراہ ، موہنڈ المحمدی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جو ڈپو میں گولہ بارود اور اسلحہ تک پہنچی ۔ یہ واقعہ مقامی قبائلی حشدشبی رجمنٹ میں سے ایک کے ڈپو میں پیش آیا جو شہر ہیٹ سے 5 کلومیٹر دور واقع تھا۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتوں کے دوران وسطی اور مغربی عراق کے گولہ بارود کے ڈپو میں اسی طرح کے متعدد واقعات پیش آئے۔

Leave a reply