بالی وڈ اداکار عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، بیرون ملک ہونے کے باعث ادکار والدہ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم طویل عرصے سے علیل تھیں، ہفتے کے روز انہیں طبعیت میں اچانک خرابی کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں اور بھارتی شہر جےپور انتقال کرگئیں عرفان خان ملک سے باہر تھے اور بھارت میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنی والدہ کے جنازے میں شریک نہیں کر سکے
https://www.instagram.com/p/B_aj3InHV8_/?igshid=1oyag6kcg6hl6
اداکار کی والدہ کے انتقال کا اعلان فیشن فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ میں کیا انہوں نے لکھا کہ عرفان خان اپنی والدی سعیدہ بیگم کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہو سکے وہ 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں
سعیدہ بیگم بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی بینیوال کانٹا کرشنا کالونی میں رہائش پذیر تھیں سعیدہ بیگم ٹونک کے نواب خاندان سے تعلق رکھتی تھیں
کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر بھارت میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث عرفان خان کی والدہ کے جنازے میں فیملی کے چند لوگوں کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی دوسری جانب رپورٹس میں یہ دعوی بھی کیا گیا کہ اداکار ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی والدہ کی آخری رسومات کا حصہ بنے
واضح رہے کہ عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈو کرائن کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور وہ علاج کے لیے بھارت سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث بھارت میں سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے اور تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئی ہیں