عرفان صدیقی کی گرفتاری ظلم کی انتہا ہے ، شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے خطاب
شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری ظلم کی انتہا ہے اس کی شدید مزمت کرتے ہیں.
قومی اسمبلی اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری ظلم کی انتہا ہے.عرفان صدیقی نے کوئی جرم نہیں کیا.انہیں بے گناہ قید کیا گیا . اس حکومت میں ایسے معزز اور پڑھے لکھے شخص کی بھی کوئی عزت محفوظ نہیں رہی.
یاد رہے کہ عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ میں جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا . ان کی گرفتاری پر صحافی حلقوں کی طرف سے سخت ردعمل آیا تھا . عرفان صدیقی پر کسی مکان کی خریداری کے حوالے سے الزام عائد تھا . عدالت نے عرفان صدیقی کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا