سینیٹرعرفان صدیقی کے خلاف پراپیگنڈا ، ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کمیٹی میں پیش

0
28

سینیٹرعرفان صدیقی کے خلاف پراپیگنڈا ، ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کمیٹی میں پیش

سینیٹ کی کمیٹی برائے قواعد، ضوابط و استحقاق کا اجلاس سینیٹر محمد طاہر بزنجو کی زیر صدارت آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

سابق ڈائریکٹر جنرل، ریڈیو پاکستان اور وزارت اطلاعات و نشریات کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل (سائبر ونگ) محمد عاصم کھچی کے خلاف سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے پیش کی گئی تحریک استحقاق کو زیر بحث لایا گیا۔ وزارت کے حکام نے سینیٹر عرفان صدیقی کے خلاف بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈا مہم چلانے پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ کمیٹی میں پیش کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ "چونکہ درختوں کی کٹائی کا معاملہ وزارت اطلاعات کی قائمہ کمیٹی دیکھ رہی ہے اور اس نے ایک انکوائری کمیٹی بھی قائم کر دی ہے, اسلئے میں اپنی ذات کے حوالے سے پیش کی گئی تحریک استحقاق پر زور نہیں دینا چاہتا.”

کمیٹی نے طے کیا کہ ایف آئی اے سائبر ونگ کی فراہم کردہ رپورٹ ضروری کارروائی کیلئے وزارت اطلاعات کو بھیج دی جائے۔ جو کمیٹی کے آئندہ اجلاس تک آگاہ کرے کہ اس نے رپورٹ میں نامزد کیے گئے ملازمین کے خلاف کیا کاروائی کی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ "میں درختوں کے استحقاق کو اپنے ذاتی استحقاق پر ترجیح دیتا ہوں۔” کمیٹی کے تمام حاضر ارکان نے سینیٹر عرفان صدیقی کی تجویز کی حمایت کی۔

میں کبھی نہیں گھبراتی جوکچھ مرضی ہوجائے:حریم شاہ نےلندن سے یہ بیان کیوں دیا؟،

شہزاداکبرنوازشریف کیس پرتوجہ دیں:جانتی ہوں کہ پاکستانی سیاستدان منی کی کتنی بلیک میلنگ کرتےہیں:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ن

رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل 

ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد عاصم کھچی نے تحریک استحقاق پر مزید زور نہ دینے پر سینیٹر عرفان صدیقی اور دیگر کمیٹی ارکان کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین کمیٹی نے ارکان کی متفقہ رائے کے مطابق ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ مزید کاروائی کیلئے وزارت کو بھیجتے ہوئے تحریک استحقاق کو نمٹا دیا۔ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر میاں رضا ربانی، سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر عرفان صدیقی اور وزارت اطلاعات و نشریات کے حکام نے شرکت کی

Leave a reply