عرفان صدیقی کو جیل بھجوا دیا گیا

0
64

عرفان صدیقی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عرفان صدیقی کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا ،مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے عرفان صدیقی کیس کی سماعت کی، سرکاری وکیل نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی، عرفان صدیقی کے وکیل نے مخالفت کی تاہم عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چودہ روز کے لئے جیل بھجوا دیا.

 

عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا تھا انہوں نے ہاتھ میں پین بھی پکڑ رکھا تھا.
 

عرفان‌صدیقی کو رمنا پولیس نے گھر کے باہر سے حراست میں لیا ہے ، پولیس نے عرفان صدیقی کو گرفتار کر کے رمنا پولیس سٹیشن منتقل کر دیا ہے

مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا

پولیس کے مطابق عرفان صدیقی نے اپنے کرایہ دار کے کوائف جمع نہیں کروائے تھے ، انہیں کرایہ داری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ،پولیس نے عرفان صدیقی کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے

نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

واضح رہے کہ عرفان‌صدیقی پاکستان کے متعدد اخبارات میں کالم لکھتے رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے انہیں وزیراعظم کا مشیر بنایا تھا جس کے بعد انہوں نے کالم لکھنا ترک کر دیا تھا، البتہ ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سات سال قید کی سزا کاٹنے والے نواز شریف کی تقریر عرفان صدیقی لکھا کرتے تھے.

Leave a reply