ایرن کے خون کا حساب تو ہم نے لے لیا لیکن اس کا دکھ آج بھی تازہ ہے: ترک صدر

0
28

ایرن کے خون کا حساب تو ہم نے لے لیا ہے لیکن ہمارے دلوں میں اس کا دکھ آج بھی تازہ ہے: ترک صدر

باغی ٹی وی :صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ایرن بُلبل کا خون رائیگاں نہیں گیا لیکن اس کا دکھ ابھی تک ہمارے دلوں میں ہے۔

صدر ایردوان نے ٹویٹر پیج سے ، ضلع ترابزون کی تحصیل ماچکا میں 11 اگست 2017 کو PKK کے دہشت گردوں کے ساتھ پولیس کی سخت جھڑپ کے دوران شہید ہونے والے 15 سالہ بچے ایرن بُلبل کے بارے میں ٹویٹ شئیر کی ہے۔

ٹویٹ میں انہوں نے "کیا ہی اچھا ہے کہ تم ہو” کی تحریر والی ایرن بُلبل کی تصویر بھی شئیر کی ہے۔

ترک صدر نے کہا ہے کہ آج ایرن کی شہادت کا تیسرا سال ہے۔ دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بے رحمی سے قتل کئے جانے والے بچے ایرن کے خون کا حساب تو ہم نے لے لیا ہے لیکن اس کا دکھ ابھی بھی ہمارے دلوں میں ہے۔ میں ایرن بُلبل کی طرح اس وطن کی خاطر بلا تردد جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو عقیدت و احترام سے یاد کر رہاہوں۔ اللہ ان پر اپنی رحمت کا سایہ رکھے

متحدہ عرب امارات نےترکی کو مداخلت سے باز رہنے کی تنبیہ جاری کردی

Leave a reply