ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
باغی ٹی وی : بوہاٹ کرکٹ گراؤںد میں ہونے والے سری لنکا اور آئرلینڈ کے میچ میں آئرش کپتان نے ٹاس جیتا اور سری لنکا کو فیلڈنگ کی دعوت دی ، آئرش ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 128 رنز بناسکی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستانی ٹیم فتح کے لئے پُرجوش
آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر 45 رنز بناکر نمایاں رہے،اس کے علاوہ پال اسٹرلنگ نے 34 رنز کی اننگز کھیلی پتان اینڈی بالبرنی 1، لورکن ٹکر 10، کرٹس کیمفر 2، جارج ڈوکریل 14، گیرتھ ڈیلانی 9، مارک ایڈئیر 0 اور سیمی سنگھ 7 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جبکہ سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور ونندو ہسارنگا نے 2،2 جب کہ بائینورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، چمیکا کرونا رتنے اور دھنن جیا دی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے جارحانہ اننگز کھیلی اوپنر کوشل مینڈس 43 بالز پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے جبکہ دھننجایا ڈی سلوا اور چارتھ اسالنکا 31، 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا پاکستانی وقت کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔
تاہم اس میچ کے بارش سے متاثر ہونےکی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم اب میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔
پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا
میلبرن میں اتوارکو بارش کے امکانات میں کمی آرہی ہے اور مقامی وقت صبح دس بجے سے شام سات بجے تک کے اب 30 فیصد امکانات رہ گئے ہیں، شام سات بجے سے دس بجے تک بارش کے امکانات 50 فیصد رہ گئے ہیں جب کہ رات گیارہ بجے بارش کے ستر فیصد امکانات ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اتوار کی بارش کے امکانات 90 فیصد تھے اور آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم میلبرن میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد مطلع بالکل صاف ہوگیا جس کے بعد پاک بھارت ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا جو کہ اس سے قبل مشکل نظر آرہا تھا۔
میچ مکمل سولڈ آؤٹ ہے، ایم سی جی میں ہونے والے میچ کے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے جب کہ اسٹینڈنگ ٹکٹیں بھی 5 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے اس میچ کی لگ بھگ ایک لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئی ہیں۔
قبل ازیں کہا جا رہا تھا کہ پاک بھارت میچ میں بارش ہونےپر شائقین کو مکمل ری فنڈ اس صورت میں دیا جائے گا جب میچ 10 اوورز سے کم ہو اس لیے اگر میچ نہیں ہوتا تو پھر آئی سی سی کو 7 ملین ڈالرز واپس کرنا پڑیں گے کیونکہ گروپ میچز کے مرحلے کے لیے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔