ایرانی صدر کی حلف برداری، پاکستان سے کون ہو گا تقریب میں شریک؟

0
53

ایرانی صدر کی حلف برداری، پاکستان سے کون ہو گا تقریب میں شریک؟

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ابراہیم رئیسی کو حکم نامہ ارسال کیا

ابراہیم رئیسی نے ایران کے نئے صدر کے عہدے کا حکم نامہ وصول کرلیا ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری 5 اگست کو ہوگی،نو منتخب ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے،عوام سے درخواست ہے کہ نئی حکومت کے ساتھ تعاون کریں،

ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستا ن کی نمائندگی چیئرمین سینیٹ کریں گے ،ایران نے تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے پاکستان کو دعوت دی تھی

ایران میں صدر سربراہ مملکت اور ملکی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ہیں اور آئین کے شق نمبر 113 کے مطابق سپریم لیڈر کے بعد ملک کی سب بڑی سیاسی پوزیشن صدر کو حاصل ہے جو ملک میں قانون نفاذ کرنے کی ذمہ داری ان پر ہیں ایران میں بننے والے صدر مملکت اپنی تقریب حلف برداری میں یہ حلف اٹھائیں گے کہ ملک کے سرکاری مذہب کی پیروی کریں گے اور اسلامی جمہوریہ کے نظام اور آئین کے تحت کام کریں گے اور اس حوالے سے مادر وطن کی سرحدوں، خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت اور قوم کے حقوق کا دفاع کریں گے

نو منتخب ایرانی صدر کی پریس کانفرنس میں چار سو کے قریب صحافیوں نے شرکت کی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر سے ملاقات، پہنچایا وزیراعظم کا پیغام

Leave a reply