وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان پرجواب دیتے ہوئے انہیں موجودہ دور کا یزید قرار دیدیا۔
باغی ٹی وی : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا تھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے راہِ حق پر تھے،کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے ان کی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کے عظیم ترین المیےکو وقوع پذیر ہونے دیا گیا۔
یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِپاک صلی اللہ علیہ وسلم کےنواسےراہِ حق پر تھے،کوفہ کےلوگ یزید کےخوف سےانکی مدد کو نہ نکلےاور اسلام کےعظیم ترین المیےکووقوع پذیرہونےدیاگیا۔ہر دور کااپنایزیدہوتا ہے۔مجرموں کےبرسرِاقتدارگروہ،جسےتبدیلئ حکومت کی امریکی سازش کےذریعےحکومت میں لایاگیااور
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 7, 2022
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، مجرموں کے برسرِاقتدار گروہ جسے امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا اور ان کےسرپرستوں کےاقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت (فسطائیت)کےنرغےمیں ہے کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سرجھکائیں گےیابحثیت ایک قوم اس کڑےامتحان کا سامنا کریں گے؟ 13اگست کو میں اپنےحقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبےکااعلان کروں گا۔
قومی لائحہ عمل کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کیلئےوفاقی حکومت نے وزرائےاعلیٰ کو خط لکھ دیئے
انکےسرپرستوں کےاقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت(فسطائیت)کےنرغےمیں ہے۔کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سرجھکائیں گےیابحثیت ایک قوم اس کڑےامتحان کا سامنا کریں گے؟ 13اگست کو میں اپنےحقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبےکااعلان کروں گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 7, 2022
دوسری جانب خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہا کہ بے شک ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، اس عہد کے یزید عمران نیازی آپ خود ہیں۔
بے شک
ھر دور کااپنا یزید ھوتا ھے
اس عہد کے یزید عمران نیازی
آپ خود ھیں
ایک مطلق العنان ظالم حکمران
کلمۂِ حق سے متنفر،کسی بھی قانون اور اخلاقیات سے ماورا
آپکا دورجبروجھوٹ ھم نے بھگتااور قوم نے برداشت کیاھے
حسینیت رض سے آپکا کوٸ واسطہ نہیں— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 8, 2022
سعد رفیق نے لکھا کہ ایک مطلق العنان ظالم حکمران کلمۂ حق سے متنفر،کسی بھی قانون اور اخلاقیات سے ماورا، آپ کے دور کا جبر و جھوٹ ہم نے بھگتا اور قوم نے برداشت کیا ہے، حسینیت سے آپ کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔