میں مودی سے پوچھتاہوں کہ کیا کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے؟ اشوک سوائن
نئی دہلی :بھارت کے اشوک سوائن جو کہ معروف تجزیہ نگارہیںنے کشمیریوں کی بے بسی پر بہت خوبصورت انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے دعوے بھی عجیب ہیں کہ ایک طرف تو بھارت کہتا ہےکہ کشمیربھارت کا حصہ بن چکا ہے تو دوسری طرف کشمیریوں کو شہریوں کے حقوق بھی نہیں دے رہا
اشوک سوائن نے ٹویٹ پیغام کے ذریعے کہا ہےکہ بھارت اپنے ہی دعووں کے برعکس کام کرتا ہے، اشوک کہتے ہیں کہ نئی دہلی میں پولیس کو تو احتجاج کا حق حاصل ہے حالانکہ وہ ریاستی ادارہ ہے اور ریاستی ادارے اپنی ریاست کے خلاف احتجاج نہیں کرتے لیکن وہ پھر احتجاج کرلیتے ہیں مگر کشمیریوں کو تو زبان کھولنے کی بھی اجازت نہیں
اشوک سوائن کہتے ہیں کہ بھارت اپنے دہرے معیار کی وجہ سے نقصان اٹھائے گا، کشمیریوں کو پہلے ہی بھار ت سے نفرت ہے ، اب اگر ان سے بولنے کا حق کا بھی چھین لیا جائےتو پھر انہیں کوئی بھارت سے دور ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا