fbpx

اس ماہ مبارک میں تمام لوگ اللہ سے معافی مانگیں اور توبہ کریں ، مشکل وقت ہے اس طرف لوٹ آئیں ، چوہدری شجاعت حسین

اس ماہ مبارک میں تمام لوگ اللہ سے معافی مانگیں اور توبہ کریں ، مشکل وقت ہے اس طرف لوٹ آئیں ، چوہدری شجاعت حسین

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے سینئر نائب صدر مسلم لیگ پنجاب چودھری سلیم بریار نے ملاقات کی . چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عوام سماجی فاصلے اور ماسک کو یقینی بنائیں، ان کا کہنا تھا کہ اس عید پر ساری دنیا کے مسلمان اور تمام مذاہب کے لوگ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بار بار ان تمام لوگوں وہ چاہے کسی بھی رنگ، نسل اور مذہب سے ہوں کو تنبیہ فرماتا ہے، تمام لوگ اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے اصولوں اور بھیجی گئی تعلیمات کے مطابق عمل کریں، اسی طرح اللہ تعالیٰ کی رحمت نازل ہو گی۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ ”میں کیوں تم پر عذاب لاؤں گا اگر تم میری اطاعت کرو اور احکامات کو مانو“۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں عذاب آیا ہوا ہے جو صرف مسلمانوں پر ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی اس کا شکار ہیں۔ یہ تمام لوگ اللہ تعالیٰ کی بھیجی گئی کتابوں قرآن مجید، توریت، انجیل اور زبور کو تو مانتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں کرتے۔

شجاعت حسین نے کہا کہ اپنی غلطی کوتاہیوں کا اعتراف کریں اور عہد کریں کہ آئندہ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر سچے دل سے عمل کریں گے، اس عید پر تمام صاحب حیثیت لوگ اپنے ہمسایوں میں سے چار گھرانوں کو یا تو دو وقت کا کھانا بھیجیں یا اپنے گھر پر بلا کر کھلائیں۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عوام کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں . سماجی فاصلے اور ماسک کو یقینی بنائیں، انہوں نے کورونا کے پیش نظر عوام سے احتیاط کی اپیل کی۔

اس موقع پر چودھری سلیم بریار نے پارٹی کی جانب سے کورونا متاثرین میں راشن کی تقسیم کے بارے میں آگاہ کیا، چودھری شجاعت حسین نے سلیم بریار کی کاوشوں کو سراہا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.