لاہور31جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا اپوزیشن کے اتحاد کے حوالے سے کہا کہ پی ڈی ایم کا بلامقصد احتجاج دم توڑ چکا ہے۔ اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔ جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی۔ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان عناصر نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔
وزیراعلی عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔ مشکل حالات کے باوجود آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے۔