کیا آج امریکہ روس کے خلاف اعلان جنگ کرنے جارہا ہے: دنیا کی نظریں‌ جوبائیڈن کے خطاب پرلگ گئیں

0
25

واشنگٹن: کیا آج امریکہ روس کے خلاف اعلان جنگ کرنے جارہا ہے:دنیا کی نظریں‌ جوبائیڈن کے خطاب پرلگ گئیں ،اطلاعات کے مطابق امریکا آج کسی بھی وقت روس کے خلاف امریکہ بہت بڑا اعلان کر سکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہونے والے سائبر حملوں اور الیکشن میں روسی مداخلت کے الزام پر جوبائیڈن انتظامیہ روس پر مزید نئی پابندیاں لگا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں 20 روسی اداروں سمیت 12 روسی سرکاری اور خفیہ ایجسنی کے اہلکار شامل ہیں۔ جبکہ 10 روسی حکام کو بھی امریکا سے بے دخل کردیا جائے گا۔

امریکا سے ممکنہ بے دخل کیے جانے والوں میں واشنگٹن اور نیویارک میں تعینات سفارت کار بھی شامل ہوں گے۔بائیڈن انتظامیہ پابندیوں کے حوالے سے یورپین اتحادی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، روس پر پابندیاں ایگزیکٹو آرڈر کی صورت میں عائد کی جاسکتی ہیں۔

Leave a reply