اس طرح کی چیرہ دستی اور فسطائی حکومت زندگی میں نہیں دیکھی، شہباز شریف

0
82

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، تشریف آوری پرتہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ سے ملاقات کی ایک بنیادی وجہ آپ سب احباب کا فردا فردا شکریہ ادا کرنا ہے

میری گرفتاری کے دوران سخت گرمی میں بھی آپ ہمہ وقت عدالت میں موجود رہتے تھے، موسمی حالات کی شدت کے علاوہ کوریج کے دوران کئی قسم کی تکالیف ، رکاوٹوں اور مشکلات کا آپ کو سامنا رہتا تھا ، یہ آپ کی پیشہ وارانہ لگن اور عوام تک اطلاعات پہنچانے کا جذبہ ہے جس کی میں تحسین کرتا ہوں

میں سمجھتا ہوں کہ بیٹ رپورٹرز گھر کے افراد کی طرح ہوتے ہیں، آپ کی تنقید، تجویز اور تحسین تینوں ہی ہمیں میسر رہتی ہے، اللہ تعالی کا شکراداکرتا ہوں کہ عزت کے ساتھ میرٹ پر ضمانت دلائی

اس طرح کی چیرہ دستی اور فسطائی حکومت زندگی میں نہیں دیکھی، اِس حکومت کوئی غرض نہیں کہ عوام کو آٹا، چینی، دوائی کتنی مہنگی مل رہی ہے انہیں یہ بھی غرض نہیں کہ عوام بھوک سے مررہی ہے، غربت اور بے روزگاری کس سطح پر ہے

عوامی مسائل پرحکومت کی کوئی توجہ نہیں ، نہ ہی اسے اس سے کوئی سروکار ہے ، یہ غربت یا بے روزگاری نہیں بلکہ صرف اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں، بشیر میمن کے بیان نے تین سال بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ کی حقیقت پر مہر لگائی ہے

جب ڈینگی کی وباءآئی تھی تو بڑے پیمانے پر عوام کی جانیں جانے کا خطرہ تھا ، ہم نے اللہ کا نام لے کر کام شروع کیا، سری لنکا سے ڈاکٹر آئے، ہم نے دن رات ان ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر کام کیا اور اللہ تعالی نے نقصان سے بچالیا

Leave a reply