اسلام آباد میں دو بچوں میں کرونا وائرس کی تصدیق

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا پاکستان میں بھی پھیلاؤ جاری ہے

کرونا کا جہاں بڑے شکار ہو رہے ہیں وہیں بچوں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں کمسن دو بچوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، 6 سالہ سیف اور 9 سالہ شہیر کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ہسپتال ذرائع کے مطابق دو کمسن بچوں کو ائسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، دونوں بچوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو صحت کی حفاظت ہو گی اور روزگار بھی چلتا رہے گا،امریکہ، برازیل اور بھارت میں جو ہو رہا ہے خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے،

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ 20جون کو ملک بھر میں کورونا کے2ہزار969مریض آکسیجن پرتھے،20جون کوملک بھرمیں 546مریض وینٹی لیٹر زپرتھے،گزشتہ روز الحمد اللہ یہ تعداد کم ہو کر آکسیجن پر ایک ہزار762مریض تھے،گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 394مریض وینٹی لیٹر پرتھے،

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کیسزمیں 28فیصد کمی ا سمارٹ لاک ڈاؤن اورایس اوپیزپرعمل درآمد سے آئی، اس میں سب سے اہم عوام کے بہتر طرز عمل کی کامیابی نمایاں ہے

Leave a reply