کورونا کا خدشہ؛ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی گئی

0
74

کورونا کا خدشہ؛ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی گئی

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرونا پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مسافروں کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسکریننگ کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز کی ہدایت پر انٹرنینشل آرائیول لاؤنج میں کورونا ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے، جب کہ انٹرنیشنل آرائیول سمیت ایئر پورٹ کو ڈی انفیکیشن کرنے کے لئے اسپرے کیا جا رہا ہے۔

ہیلتھ کاؤنٹر پر عملے کے ساتھ اے ایس ایف اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں، اور سول ایوی ایشن کی درخواست کی ہے کہ مسافر ہیلتھ کاؤنٹر پر موجود عملے کے ساتھ تعاون کریں۔ دوسری جانب قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ ہوئے۔ این آئی ایچ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار899کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.24فیصد رہی۔


مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ26مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں مردان میں69ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں مثبت کیسوں کی شرح 2.90فیصد ،لاہور میں351 ٹیسٹ میں سے 3 افراد کا ٹیسٹ مثبت اور شرح 0.85فیصد رہی جبکہ پشاور میں 451ٹیسٹ میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح0.44فیصد رہی۔

Leave a reply