اسلام آباد ہائی کورٹ نے میاں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کر دیا

0
38

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میاں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کر دیا

باغی ٹی وی :اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کر دیا ہے۔ نواز شریف کا اشتہار لاہور اور لندن کے ایڈیشنز میں شائع کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 19 اکتوبر کے اخبارات میں نواز شریف کی طلبہ کا اشتہار شائع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سیاہ سیاہی سے بیک پیج کے ایک چوتھائی حصے پر چھاپہ جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اشتہار کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ سے مفرور ہیں، ان کو بذریعہ اشتہار پیشی کا آخری موقع دیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بذریعہ اشتہار طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اشتہار شائع ہونے کے 30 روز کے اندر نواز شریف نے عدالت کے سامنے سرنڈر نہ کیا تو انھیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

عدالت نے اشتہار کے اخراجات حکومت کو اٹھانے کی ہدایت کی تھی جسے جمع کرا دیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کی تھی۔

نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے عدالت سے کہا تھا کہ شہادتیں ریکارڈ ہو گئی ہیں اور نواز شریف نے جان بوجھ کر وارنٹس وصول نہیں کیے اور اگر عدالت مطمئن ہو تو نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا جائے۔

عدالت نے سوال اٹھایا کہ اگر اشتہار جاری کرنے ہیں تو اس صورت میں اخراجات کون اٹھائے گا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اشتہارات کے اخراجات ریاست ہی اٹھائے گی۔پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے فرسٹ سیکرٹری دلدار علی ابڑو اور قونصلر اتاشی راؤ عبدالحنان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ مبشر خان نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر بیانات قلمبند کروائے۔

لگتا ہے 2 مفرور ملزمان ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں،سپریم کورٹ


نواز شریف کے وارنٹس کی دفتر خارجہ وصولی اور پاکستان ہائی کمیشن لندن بھیجنے اور ہائی کمیشن سے دفتر خارجہ سے موصول ہونے والی دستاویزات کا ڈائری رجسٹر بطور ثبوت عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن کے فرسٹ سیکرٹری دلدار علی ابڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف کے بیٹے کے سیکرٹری وقار احمد نے انھیں کال کی اور کہا کہ وہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری وصول کریں گے۔

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

دلدار علی ابڑو کے مطابق اس کے بعد وقار احمد کے ساتھ اس بات پر اتفاق ہوا کہ وہ 23 ستمبر کو دن گیارہ بجے وارنٹس وصول کریں گے لیکن مقررہ تاریخ کو برطانیہ کے وقت کے مطابق 10 بجکر 20 منٹ پر وقار احمد نے کال کر کے وارنٹس کی وصولی سے معذرت کرلی۔

Leave a reply