اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حق میں شہریوں کا مظاہرہ

0
36

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حق میں شہریوں کا مظاہرہ
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. اسلام آباد پریس کلب کے سامنے چند لوگوں نے مظاہر ہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں مندر تعمیر کیا جائے. مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر نعرے درج تھے اور اسی طرح مظاہرین بلند آواز سے یہ مطالبہ بھی کر رہے تھے کہ مندر کو تعمیر کیا جائے . اسی طرح مظاہرین پاکستان زندہ باد کے نعر ے بھی لگا رہے تھے. اور پلے کارڈز پر ہندو مسلم اتحاد کے نعرے درج تھے.

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی دارالحکومت میں ہندوؤں کے نمائندہ ادارہ اسلام آباد ہندو پنچایت نے سیکٹر ایچ نائن ٹو میں ایک چار کنال کے پلاٹ کے گرد چار دیواری کی تعمیر شروع کی تھی۔

یہ پلاٹ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نئے مندر کی عمارت کے لیے 2017 میں اسلام آباد ہندو پنچایت کو الاٹ کیا تھا۔ تاہم پلاٹ کا قبضہ حال ہی میں پنچایت کے حوالہ کیا گیا ہے۔پلاٹ پر مندر کی چار دیواری کی تعمیر شروع ہونے کے فورا بعد سوشل میڈیا پر اس سلسلہ میں آرا کا اظہار کیا جانے لگا۔عض سیاسی اور مذہبی شخصیات نے اسلام آباد میں نئے مندر کی تعمیر پر احتجاج کیا۔ اور اسے فورا روکنے کا مطالبہ کیا۔

وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی کو بتایا: بعض علما نے عوامی فنڈز(یا بیت المال) سے اسلام کے علاوہ کسی دوسرے مذہب کا عبادت خانہ بنائے جانے کی اجازت سے متعلق سوال اٹھایا تھا.انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے یہی ایک سوال بھیجا ہے ۔ تاکہ معلوم ہو سکے کہ کسی اسلامی معاشرہ میں عوامی فنڈز سے نئے مندر کی تعمیر پر کیا لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مندر کی تعمیر کے لیے فنڈز سے متعلق فائل ابھی وزیر اعظم عمران خان کے دفتر میں پڑی ہے۔ اور اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض قانونی وجوہات کی بنا پر مندر کی چار دیواری کی تعمیر رکوا دی گئی ہے۔ اور اسلامی نظریاتی کونسل کی حتمی رائے آنے کے بعد ہی وفاقی حکومت اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ کرے گی۔

نور الحق قادری نے کہا کہ مذہب اسلام اور پاکستان کا آئین مذہبی اقلیتوں کو تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ اور کوئی کام آئین پاکستان کے برعکس نہیں کیا جائے گا۔قومی اسمبلی میں مندر کی تعمیر اور سوشل میڈیا پرغیر مسلم شخصیات کے خاکوں سے متعلق پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام ہر طریقہ سے غیر مسلموں کی عزت جان اور مال کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔اسی طرح انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان مسلم اور غیر مسلم میں کوئی فرق نہیں کرتا۔ اور سب شہریوں کو برابر کے حقوق دیتا ہے۔

Leave a reply