اسلام آباد؛ ڈینگی سے 24 گھنٹوں میں مزید 111 افراد متاثر

0
23

اسلام آباد؛ ڈینگی سے 24 گھنٹوں میں مزید 111 افراد متاثر

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز بڑھنے کی رفتار میں تیز اضافہ ہونے لگا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 111 افراد میں ڈینگی کی تشخیص کا اندراج کیا گیا۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام ّباد میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے متاثرہ افراد میں سے 56 کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے، جن کی مجموعی تعداد 2 ہزار 369 تک پہنچ چکی ہے۔

طبی حکام کے مطابق شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 55 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 1 ہزار 728 ہوگئی۔ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 44 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق جبکہ واضح رہے کہ؛ ڈینگی مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے جو کہ ڈینگی وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ وائرس شہری اور نیم شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ ڈینگی کا وسبب بننے والا وائرس ڈینگی وائرس کهلا تا ہے۔ چار سیرو ٹائپس ہیں، اسکا مطلب یہ کہ اس وائرس سے چار بار متاثر ہونا ممکن ہے۔

ڈینگی وائرس فی میل مچھر ایڈس کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ یہ مچھر 100 سے زائد ممالک میں عام ہے۔ ڈینگی وائرس ہونے کی وجوہات، علامات اور علاج و احتیاط بر وقت کرنے سے اس وائرس سے خود کو اور اپنے عزیزوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ ڈینگی بخار بظاہر ایک معمولی سی بیماری ہے، جو چند ہی روز میں خطرناک صورتحال اختیار کر لیتی ہےاور موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ ڈینگی کا نشانہ عام طور پر ایسے افراد زیادہ بنتے ہیں جن کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے۔ ڈینگی کا مچھر عام طور پر رنگین ہوتا ہےاس کا جسم زیبرے کی طرح دھاری دار جبکہ ٹانگیں عام مچھروں کی نسبت لمبی ہوتی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

اداروں سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی وضاحت
یورپی یونین نے 6 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین دینےکی منظوری دے دی۔
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار نوجوان کی لانڈھی جیل میں پراسرار ہلاکت
اسمارٹ فون خریدنے کیلئے 16 سالہ لڑکی اپنا خون بیچنے اسپتال پہنچ گئی

Leave a reply