اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا

0
38

اسلام آباد میں آج بروز جمعرات 5 جنوری کو موسم شدید سرد اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج بروز جمعرات 5 جنوری کو موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، جب کہ صبح کے اوقات میں کہرا بھی پڑی۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی اضلاع میں شدید سرد اور بعض مقامات پرصبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے، پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی ، رشکئی ،چارسدہ ا ور ڈی آئی خان میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، مری ،گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہے گا، جب کہ لاہور، شیخوپورہ ،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔، ادھر ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، منگلا، منڈی بہاؤالدین، جوہر آباد اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا،خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بلوچستان کے بالائی اضلا ع میں شدید سرد رہے گا ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا. صبح کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا،کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب

دوسری جانب کراچی میں جمعرات 5 جنوری کی صبح درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ کراچی میں شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں سے موسم مزید سرد ہوگیا، جہاں شہریوں نے موسم انجوائے کرنے کے ليے مختلف پارکس کا رخ کیا۔

میٹ آفس کے مطابق آئندہ چند روز میں کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ آج دن میں شہر کا موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا۔ محکمے کے مطابق صبح کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں 8 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ دن کراچی کا درجہ حرارت 25 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ دن میں ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

Leave a reply