اسلام آباد؛ ترک فوڈ فیسٹیول کا انعقاد؛ سیلاب متاثرین کے لیے 46 لاکھ روپے کے فنڈز جمع

0
32

دارالحکومت اسلام آباد میں 4 روزہ ترک فوڈ فیسٹیول، سفرا کی شرکت جبکہ سیلاب متاثرین کے لیے 46 لاکھ روپے کے فنڈز جمع

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 4 روزہ ترک فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کیا ہے. فیسٹیول میں استنبول کیمپینسکی محل کے مشہور شیف سردار اونگل ، داوت کتلوگن، یالجن کوکمن اور شیف دی پارٹیے کے مشہور پکوان پیش کیے جائیں گے۔

فیسٹیول کے دوران کلاسیکل موسیقی بھی تقریب کو چار چاند لگائے گی۔ جبکہ ترک سفیر مہمت پاچاجی کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول میں لوگ ترک کھانوں کے اصل ذائقوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے ، یہ کھانے استنبول کے مشہور شیفز کی ریسیپیز کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے فوڈ فیسٹیول دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ترک سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 75 سالہ دوستی کا مضبوط رشتہ ہے۔ لذیذ پکوان، مثلاً لیمب تندوری، گرِلڈ تاس کباب وغیرہ پاکستانیوں کو ترکیہ کے منفرد ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: ترجمان پاک فوج
اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں سےخیریت سے ہوں:جھکوں گانہیں ڈٹ کرمقابلہ ہوگا:عمران خان
کنٹینر پر فائرنگ، نواز شریف اور مریم کی عمران خان پرحملے کی مذمت

سرینا ہوٹل کے مینجر کا کہنا تھا کہ ہمیں ترکیہ کے سفارت خانے کے ساتھ مل کر یوم جمہوریہ کی 99 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام کر کے اور اس میں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے فنڈ ریزینگ گالا کا انعقاد کرکے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ افتتاحی گالا ڈنر میں سفارتی برادری، کارپوریٹ سیکٹر اور کاروباری شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ گالا ڈنر میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 46 لاکھ روپے کے فنڈز اکھٹے کیے گئے۔

Leave a reply