اسحاق ڈار کے گھر کی ہو گی نیلامی، کتنی قیمت مقرر کی گئی؟

0
33

اسحاق ڈار کے گھر کی ہو گی نیلامی، کتنی قیمت مقرر کی گئی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی 28 جنوری کو ہوگی،لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈار کی کوٹھی نیلام کرنے کا اشتہار دےدیا،

12کمروں پر مشتمل بنگلے کی سرکاری بولی 18کروڑ50لاکھ روپےمقرر کی گئی ہے،25فیصدرقم فوری جبکہ بقیہ 7روزمیں جمع کرانا ہوگی،اسحاق ڈار کا 4کنال 17مرلے کا بنگلہ ایچ بلاک گلبرگ لاہور میں واقع ہے

ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں نیب نے 71 ارب روپے خزانے میں جمع کرائے،‏اسحاق ڈار کیخلاف تحقیقات میں 50 کروڑ کی رقم بینک اکاؤنٹس برآمد کرلی، اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس کی رقم پنجاب حکومت کے حوالے کر دی، اسحاق ڈار کا گلبرگ میں 4 کنال کا گھر حکومت کے سپرد کیا جا رہا ہے،

واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے 831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جن میں مختصر مدت کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری کے سبب انھیں اشتہاری قراردے چکی ہے، عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیدار قرق کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہوئے ہیں. سابق وزیر خزانہ علاج کی غرض سے لندن گئے لیکن تاحال پاکستان واپس نہ آئے.

Leave a reply