اسحاق ڈار کے لئے بری خبر، لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے کی بڑی کاروائی

0
66

سابق وزیر خزانہ کا لاہور میں گھر سیل کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اےاورضلعی انتظامیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا گھرسیل کردیا ،اسحاق ڈارکے گلبرگ میں واقع گھرسیون ایچ ہجویری ہاؤس کوسیل کیا گیا ایل ڈی اے کی اسٹیٹ برانچ،پولیس اورضلعی انتظامیہ نےکارروائی میں حصہ لیا ،نیب نے مفرور اسحاق ڈار کا 4 کنال 17 مرلے کا گھر سرکاری تحویل میں لے لیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈارکواشتہاری قراردے رکھا ہے ،اسحاق ڈار کو کیس میں عدالت نے مسلسل غیرحاضری پراشتہاری قراردیا تھا ،عدالتی حکم پر سابق وزیرخزانہ کے بینک اکاؤنٹس پہلےہی منجمد کئے جا چکے ہیں

Leave a reply