سی پیک کے معاہدے ریاست کی بجائے پسندیدہ کمپنیوں کوکیوں دیئے گئے؟اسحاق ڈار نے انکشاف کردیا

0
31

لاہور:سی پیک کے معاہدے ریاست کی بجائے پسندیدہ کمپنیوں کوکیوں دیئے گئے؟اسحاق ڈار نے انکشاف کردیا ، باغی ٹی وی کےمطابق کرپشن الزامات پرپاکستانی عدالتوں کومطلوب مفروراہم شخصیت، ن لیگ کی حکومت کے وزیرخزانہ اورمیاں نواز شریف کے کارخاص اسحاق ڈار نے آج معروف صحافی مبشرلقمان سے پاکستان کی معاشی صورت حال پر سیرحاصل گفتگوکی،

باغی ٹی وی کےمطابق ایک موقع پر مبشرلقمان نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ آپ پرتوالزام ہےکہ آپ نے پاکستان کی اہم پورٹ گوادرکی ترقی کے تمام ٹھیکے اپنے چاہنے والوں کے دیے دیئے تھے اوریہ معاہدے ریاست پاکستان کی بجائے اپنے پسندیدہ لوگوں کی کمپمنیوں سے کرائے ہیں‌تواسحاق ڈار نے اس بات کا نہ صرف اقرار کیا بلکہ وضاحت بھی پیش کی

ذرائع کےمطابق اس موقع پر اسحاق ڈار نےیہ تسلیم کیا کہ اس بات میں کوئی جھوٹ نہیں‌کہ وہ معاہدے ریاست کی بجائے پرائیویٹ اداروں سے کئے گئے تھے ، اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نےکہاکہ ان کی حکومت یہ نہیں چاہتی تھی کہ ان سی پیک پرآنے والے اخراجات کا بوجھ حکومت پر پڑے

اسحاق ڈار کے اس جواب کے بارے میں جب مبشر لقمان نےیہ دریافت کیا کہ این ایل جی بھی کا معاہدہ بھی تو حکومت سے کیا گیا تھا پھردہرا معیارکیوں،اس پراسحاق ڈار کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے ، بس اتنا کہا کہ این ایل جی ایک کامیاب منصوبہ تھا اس لیئے حکومت کو اس منصوبے کی ذمہ داری سونپ دی گئی

Leave a reply