اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج

0
23

الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج کر دی ہے.

الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی تھی۔ اسحاق ڈار نے پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینیٹ اور بطور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ کے خلاف بطور سینیٹر حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی کارروائی بھی ختم کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق منتخب ہونے کے بعد دو ماہ حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کے آرڈیننس کا اطلاق اسحاق ڈار پر نہیں ہوتا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شہزاد وسیم نے اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دیے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 9 جنوری کو سنانے کا اعلان کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کیا تھا. نوٹس میں اسحاق ڈار کو 9 جنوری کو الیکشن کمشن میں طلب کیا گیا تھا. الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہاتھاکہ اسحاق ڈارخود یا بذریعہ وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔

Leave a reply