اسحاق ڈار نے موجود حکومت کی ناکامی بیان کر کے کیا بڑا مطالبہ

0
31

اسحاق ڈار نے موجود حکومت کی ناکامی بیان کر کے کیا بڑا مطالبہ

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ داسو ڈیم سے چینی عملے کا کام بند کردینا موجودہ حکومت کی ناکامی اور نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے .

ان کا کہنا تھا کہ اس نالائق حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے . جو چینی عملے کی حفاظت نہیں‌کر سکی . اس نے آگے کیا کام کرنا ہے .

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نیازی حکومت نے نیشنل اشوز کو بھی اس طرح سے ہنڈل کیا ہے کہ جس سے قومی سلامتی داؤ پر لگ گئی ہے .

ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اب ایسی حکومت سے جان چھڑائی جائے جو پاکستان کے قیمتی اثاثوں اور عملے کی حفاظت کرنے میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہے جبکہ مہنگائی اور بے روز گاری سے پہلے ہی ملک کا برا حال ہے .

داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی کمپنی چائنا گیزوبا کی جانب سے حکومت پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 14 جولائی کو پیش آنے والے واقعے کے باعث کام نہیں کر سکتے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ تمام پاکستانی ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے تاہم تمام ملازمین کو گریجویٹی اور تنخواہ ادا کی جائے گی۔

داسو ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انوارالحق نے بھی چینی کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط کی تصدیق کر دی ہے

Leave a reply