اسلام آباد اور راولپنڈی کی بڑی مساجد و امام بارگاہ میں نماز عید کے اوقات جاری

0
75

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی بڑی مساجد و امام بارگاہ میں نمازعید کے اوقات جاری کر دیئے گئے۔

اوقات کار کے مطابق فیصل مسجد اور لال مسجد اسلام آباد میں عید کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی جب کہ جامع مسجد و امام بارگاہ اثنا عشریہ جی سکس میں عید کی نماز 7:30 بجے ہوگی۔ قبا مسجد آئی ایٹ مرکز میں عید کی نماز 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد الحسین F11 میں عید کی نماز 8 بجے پڑھائی جائے گی۔مسجد امیر المومنین جی ایٹ فور میں 7 بجے ادا کی جائے گی۔مرکزی مسجد مارگلہ ٹاؤن میں عید کی نماز 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔

مرکزی عیدگاہ اصغر مال روڈ میں عید کی نماز 8 بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد امینہ پرانا قلعہ میں عید کی نماز 7 بجے ہوگی۔ جامع مسجد فیض القرآن میں عید کی نماز 7.30 بجے ادا ہوگی۔ لیاقت باغ میں 7:45 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔ بارش کی صورت میں نماز عید دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار میں ادا کی جائے گی۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی لیاقت باغ میں نماز عید ادا کریں گے۔

جامع مسجد نور پیر ودھائی میں عید کی نماز 7:00 بجے ہوگی جب کہ جامع مسجد مدنی پیرودھائی میں 7:15 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد حنیفہ صفدر آباد پیرودھائی میں عید کی نماز 7:00 بجے ادا ہوگی۔ جامع مسجد غوثیہ ڈھوک نجو خیابان میں عید کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔جامع مسجد حنفیہ ڈھوک منگٹال میں 7:30 بجے عید کی نماز ہوگی۔

علاوہ ازیں کراچی میں مفتی منیب الرحمٰن فیڈرل بی ایریا کی مرکزی عیدگاہ ’’ٹی‘‘ گراؤنڈ میں عید الفطر کی نماز پڑھائیں گے جو 7:15 بجے ہوگی۔
لیاری میراں ناکہ میں جامع مسجد محمدی میں عید کی نماز 7 بج کر30 منٹ پر ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد المنیب سیکٹر5-E سرجانی ٹاؤن، نمازِ عیدالفطر 7:30 بجے
جامع مسجد فتح پٹیل پاڑہ بلوچ پاڑہ 6:00 بجے
جامع مسجد سی پی برار سوسائٹی 6:00 بجے
جامع مسجد باب رحمت شادمان ٹاؤن نمبر 2 نارتھ ناظم آباد، وقت 06:00 بجے
مدرسہ ربانیہ چھوٹا میدان ناظم آباد، وقت 6:15 پر
جامع مسجد سی پی ابرار سوسائٹی، 6:45 پر
جامع سلیمانی نزد کراچی سینٹرل جیل، 6:30 پر
جامع مسجد رحمانی (لال مسجد) سیکٹر 12 ایل اورنگی ٹاؤن، 7:00 بجے
جامع مسجد فاروق اعظم جامعہ اسلامیہ محمودیہ عقب نئی سبزی منڈی، وقت 7:10 پر
جامع مسجد عثمان غنیؓ، مین اسٹاپ سچل گوٹھ، 7:15 پر
جامع مسجد مکہ K.D.A نزد یارو گوٹھ سرجانی، وقت 7:15 پر
جامع مسجد صدیق اکبرؓ عقب نئی سبزی منڈی سپرہائی وے، 7:10 پر
جامع مسجد ذکیہ پاپوش نگر ناظم آباد نمبر5 کراچی، 7:30 بجے
جامعہ مسجد رحمانیہ پرانی سبزی منڈی نزد حسن اسکوائر چیزاپ والی گلی، وقت 7:30 بجے
جامع مسجد مسلمانان پنجاب سوسائٹی گلزار ہجری اسکیم 33 سیکٹر 20، وقت 7:30 بجے
جمشید انصاری پارک نزد جامعہ مدنیہ اسلامیہ گلشن اقبال کراچی، 7:15 پر
جامع مسجد مہاجر مکی نزد پارکنگ پلازہ صدر کراچی، وقت 6:45
جامع مسجد غوثیہ معاذبن جبل اور نگی ٹاؤن، وقت 7:00
جامع مسجد معمور، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10،وقت 7:00 بجے
جامعہ مسجد خلفاء راشدین، وقت 7:00 بجے
جامع مسجد قباء الحبیب سوسائٹی معمار موڑ بالمقابل ریمبو ٹاور، وقت 7:15 بجے
جامعہ مسجد عثمان غنی، ضیاء کالونی سیکٹر 4/F اورنگی ٹاؤن کراچی، وقت 7:00 بجے
جامع مسجد رحمانیہ بھینس کالونی لانڈھی، وقت 7:00
جامع مسجد رحیمیہ بروہی گوٹھ بفرزون کراچی، وقت 7:00 بجے جبکہ جامعہ مسجد سید تاج محمود امروٹی رزاق آباد ملیر، وقت 7:15 پر ہو گی.

لاہور میں بادشاہی مسجد لاہور میں مولانا عبدالخبیر آزاد8.30بجے نمازپڑھائیں گے جبکہ جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخشؒ لاہورمیں مفتی رمضان سیالوی 7.30بجے نماز پڑھائیں گے۔ مسجد دربار حضرت شاہ جمالؒ اچھرہ لاہورٖ مفتی محمد اختررضا 8.00بجے صبح ہو گی اس کے علاوہ جامع مسجد دربار حضرت میاں میر ؒ لاہور مفتی محمد اقبال کھرل 7:00بجے صبح
جامع مسجد دربار حضرت مادھولال حسینؒ لاہورمولانا محمد احمد7.00بجے صبح
جامع مسجد وزیر خان لاہورمولانا عبدالشکور7:30بجے صبح
جامع مسلم مسجد لوہاری لاہور قاری طاہر شہزاد 6.30بجے صبح
جامع مسجددربار حضرت شاہ کمالؒ لاہور اوقاف کالونی مولانا محمد اکرم 7:30بجے صبح
جامع مسجددربارحضرت پیر مکی ؒ لاہور قاری غلام مہر علی7:30بجے صبح
جامع مسجد مدینہ ٹاؤن شپ،لاہور قاری افتخار احمد7:00بجے صبح
جامع مسجد گلاب شاہ جوہر ٹاؤن،لاہور قاری بدر زمان قادری 7.00بجے صبح
جامع مسجد نورانی صدر کینٹ، لاہور مولانا محمد حسین آزاد7.00بجے صبح
جامع مسجد ٹبہ بابا فریدؒ لاہورقاری عبدالرؤف 7:15بجے صبح
جامع مسجد نورموری گیٹ اردوبازارلاہور قاری احمد فریدی 6.30بجے صبح
جامع مکی مسجد انار کلی لاہور قاری اسامہ زبیر 5.45بجے صبح
جامع مسجد نیلا گنبد انار کلی لاہور مفتی محمد اسحاق ساقی 7:30بجے صبح
جامع مسجد مدینہ پرانی انارکلی لاہور مولانا زبیر الحسن 7.30بجے صبح
جامع مسجد دربار حضرت میراں حسین زنجانی ؒ لاہور مولانا غلام عباس 7:30بجے صبح
جامع مسجد آسٹریلیا ریلوے اسٹیشن لاہور مولانا ملک عبدالرؤف 7:00بجے صبح
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
کوئٹہ میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع میٹروپولیٹن کارپوریشن سبزہ زار پر ہوگا، جہاں نماز صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی کوئٹہ میں پہلا اجتماع ساڑھے 6 بجے ڈبل روڈ پر ہوگا ایوان قلات ، کاسی قلعہ ، سریاب ، مری آباد ، ہزار گنجی ، کچلاگ اور ہنہ اڑک میں 300 سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ادا کئے جائیں گے. وزیر اعلیٰ بلوچستان کراچی اور گورنر ملک عبدالولی کاکڑ کوئٹہ میں نماز پڑھیں گے۔ سردار اختر جان مینگل سربراہ بی این پی آبائی علاقہ وڈھ خضدار میں عید کریں گے۔ محمود خان اچکزئی سربراہ پی کے میپ اور قاسم سوری مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی کوئٹہ میں نماز عید ادا کریں گے۔

Leave a reply