اصلاحی کہانیاں وقت کی ضرورت ہیں ثمینہ پیرزادہ

0
26

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ جو کہ عمران خان کی سپورٹ میں آج کل کافی سیاسی بیانات دیتی رہتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے ہاں آج بھی بننے والا ڈرامہ ہمسایہ ملک میں بننے والے ڈرامے سے بہتر ہے. ہمارا ڈرامہ آج بھی ہمسایہ ملک میں پسند کیا جاتا ہے. ہمیں ایسی کہانیوں کو موضوع بنانا چاہیے جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا نہ ہو بلکہ اصلاح کا پہلو نکلے، ہمیں اصلاحی کہانیوں پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے. ثمینہ پیرزادہ نے مزید کہا کہ ہم نے ایک وقت ایسا بھی دیکھا ہے کہ جب رات کو ٹی وی پر ڈرامہ لگتا تھا تو سڑکیں سنسان ہوجایا کرتی تھیں لوگ اپنی ساری

مصروفیات ترک کرکے ڈرامہ دیکھتے تھے بلکہ تقریبات کا شیڈیول اور وقت ڈرامہ کے ٹائم کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا جاتا تھا. ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ نئے فنکار بہت اچھا کام کررہے ہیں ہماری ڈرامہ انڈسٹری درست سمت کی طرف جا رہی ہے کوئی شک نہیں لیکن پھر بھی ہمیں اپنے سکرپٹس کا رخ تبدیل کرنے اور معاشرے کے مسائل کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے. انہوں نے نئے لڑکے لڑکیوں کی ھوصلہ افزائی کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پڑھے لکھے لڑکے لڑکیوں کا شوبز انڈسٹری میں آنا حوصلہ افزا ہے میں آج کے فنکاروں‌ کا کام پسند کرتی ہوں آج ہر فنکار اپنی جگہ بہترین کام کررہا ہے.

Leave a reply