میں نے نہیں دین اسلام نے مجھے چنا: نومسلم امریکی سابق گلوکارہ جنیفر گروٹ

نیویارک: اسلام مغرب میں بڑی تیزی سے پھیلنےلگا، چند دن قبل آسٹریلیا کے معروف سیاستدان کی بیٹی نے اسلام قبول کیا تواس کےبعد ایک مشہورامریکی گلوکارہ نے اسلام قبول کرکے دنیا کوحیران کردیا ، اطلاعات کےمطابق اس امریکی گلوکارہ نے کہاکہ میں نے نہیں دین اسلام نے مجھے چنا: نومسلم امریکی سابق گلوکارہ جنیفر گروٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام نہیں بلکہ اسلام نے انہیں چُنا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں امریکی گلوکارہ جنیفر گراؤٹ نے کہا کہ اپنی آواز کسی طریقے سے بھی استعمال کرنا نعمت ہے اور قرآن کی تلاوت انتہائی خاص چیز ہے۔امریکی گلوکارہ نے تلاوت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی بے مثال چیز ہے کیونکہ آلات موسیقی کے برعکس یہ کوئی بیرونی چیز نہیں بلکہ آپ کے اندر سے آرہی ہے۔
https://youtu.be/jUd53OD42hc
نومسلم امریکی سابق گلوکارہ جنیفر گروٹ نے کہا کہ اسلام سے پہلے ان کا کسی مذہب کی جانب رجحان نہیں تھا، وہ کہتی ہیں کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے منتخب کیا ہے۔جنیفر نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے قرآن کو سمجھنے کے لیے ایک استاد کی خدمات حاصل کی ہیں، اس سے قبل وہ زیادہ تر تلاوت سن کر اس کی نقل کررہی تھیں۔
نومسلم امریکی سابق گلوکارہ جنیفر گروٹ نے کہا کہ میری فیملی میں بہت سے موسیقار تھے، بچپن میں ہی یانو بجانا سیکھا اور پھر گانا سیکھ کر میوزک کی تعلیم حاصل کی، میری گریجویشن مغربی کلاسیکی میوزک جیسے کہ اوپرا میں ہے بعد میں پھر ترہب موسیقی میں دلچسپی بڑھنے لگی جو کہ کلاسیکی عرب موسیقی ہے۔
واضح رہے کہ جنیفر کی قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیوز مقبول ہوئی تھیں، جنیفر نے چھ سال قبل عرب دنیا کے سب سے بڑے میوزیکل شو عرب گاٹ ٹیلنٹ میں عربی گاکر سب کو حیران کردیا تھا اور رواں سال انہوں نے اسلام بھی قبول کیا تھا۔