اسلام آباد :اسلام آباد:نمل یونیورسٹی میں لڑائی ایک نوجوان جاںبحق 5 زخمی ،اطلاعات کے مطابق تھانہ آئی نائن کے علاقہ ایچ نائن نمبل یونیورسٹی کے قریب لڑائی جھگڑے میں ایک نوجوان جاںبحق جبکہ پانچ نوجوان زخمی ہوگئے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوگروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران پانچ لڑکے زخمی اور اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیڈباڈی اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں مقتول عبدالحق کی موت پیٹ میں خنجر لگنے سے ہوئی ہے۔پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ نمل یونیورسٹی اور پمز ہسپتال موجود ہیں
وقوعہ کے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں،
ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
ادھر ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا، آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشنز کو وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے
ادھر آئی اسلام آباد نے کہاکہ یونیورسٹی میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں