اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھارتی ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ

0
35

اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھارتی ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھارتی ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ ہوئی ہے

کلکتہ سے دوشنبے جانی والی بھارتی ایئر ایمبولینس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی، اس لینڈنگ سے قبل سول ایوی ایشن سے ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے رابطہ کیا تھا۔

سول ایوی ایشن نے بھارتی ائیر ایمبولینس میں ایندھن کی کمی کی وجہ سے اسے ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت دے دی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر ایمبولینس کے کپتان نے لاہور کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے جہاز کا ایندھن کم ہے، تیل بھروانے کے لیے لاہور یا اسلام آباد لینڈ کرنا چاہتا ہوں، لاہور کنٹرول ٹاور نے اعلی حکام سے اجازت لے کر ایئر ایمبولینس کو لاہور کی بجائے اسلام آباد ایئرپورٹ بھجوا دیا۔

ایمبولینس تقریباٍ 2 گھنٹے تک اسلام آباد کے نیو ایئرپورٹ پر موجود رہی۔سی اے اے کے مطابق پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنا پر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بھارتی ائیر ایمبولینس میں برطانوی مریض، ڈاکٹر اور 2 نرسیں سوار تھیں۔ایندھن کی ضرورت پوری ہونے کے بعد ایئر ایمبولینس اپنی منزل پر روانہ ہو گئی

قبل ازیں گزشتہ برس 17 نومبر کو کراچی ایئرپورٹ پربھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی تھی، بھارتی طیارے کی پاکستان کی جانب سےانسانی ہمدردی کی بنیادپرطیارے کولینڈنگ کی اجازت دی گئی

مئی 2020 میں ایک بھارتی کارگو طیارے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، طیارے میں فیول بھرنے کے بعد طیارہ روانہ ہو گیا ،پاکستان کے ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو اترنے کی اجازت دی تھی،

قبل ازیں 25 اپریل کو بھی ایک بھارتی کارگو طیارے کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اترنے کی اجازت دی گئی تھی جو تقریبا 40 منٹ تک اسلام آباد ایئر پورٹ پر رہا اور فیول بھروانے کے بعد دوبارہ روانہ ہو گیا تھا

گزشتہ برس کی کشیدگی کے بعد سے پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے،

مودی کیلئے فضائی حدود کھول دی گئی، طیارہ کتنی دیر تک پاکستانی فضا میں رہا؟ بڑی خبر آ گئی

بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کب بند ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستانی قوم کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا، بھارت کے لئے پاکستان کی فضائی حدود بند، منتیں بھی کام نہ آئیں

پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو کتنے ارب روپے کا نقصان ہوا؟ بھارتی وزیر نے بتا دیا

گزشتہ برس 8ستمبر کو پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہین دی تھی،بھارتی صدررام ناتھ کووند نے 8 ستمبرکوآئس لینڈجانا تھا،پاکستان نے بھارتی صدرکےطیارے کیلئےبھارت کوکلیئرنس نہیں دی،پاکستان نے بھارتی صدرکو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا. بھارتی صدر نے پاکستانی فضائی حدودسےگزرنےکی درخواست کی تھی

گزشتہ برس ماہ ستمبر میں ہی بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ نریندر مودی جو کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں، کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے تاہم پاکستان نے انڈیا کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا،

گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی حکومت نے 28 اکتوبر کو پاکستان سے نریندر مودی کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست دی تھی، بھارتی وزیراعظم نے 29 اکتوبر کو سعودی عرب میں ہونے والے عالمی کاروباری کانفرنس میں شرکت کرنی تھی جسے پاکستان نے مسترد کر دیا تھا.

ایک ماہ میں کتنے بھارتی طیاروں کی ہو چکی ہے اسلام آباد میں لینڈنگ؟

Leave a reply