اسلام آباد ائیرپورٹ سےبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

0
48

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے منشیات بیرون ملک اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

باغی ٹی وی : حکام کے مطابق دوحہ جانے والی قطر ائیرلائن کی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ اے این ایف انٹیلیجنس نے ائیرپورٹ پر تعینات عملے کے ہمراہ خوشاب سے تعلق رکھنے والے اعجاز نامی مسافر کو چیک کیا۔

اے این ایف حکام کا کہنا تھا ملزم کے پیٹ میں 104 کیپسولز میں سے 8 سو گرام آئس برآمد ہوئی جس پر ملزم کو حراست میں لے لیاگیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

گھر کی بالکونی سے دیکھنے والے شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

قبل ازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی میں سعودیہ جانے والے مسافر سے 6 کلو 330گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی تھی مالاکنڈ کا رہائشی میر سجاد پی آئی اے کی پرواز پی کے 9245 پر دمام جانا چاہتا تھا دوران اسکریننگ مسافر کے بیگ کی تہ میں آئس ہیروئین کی نشاندہی ہوئی تھی آئس ہیروئین کو ملزم نے انتہائی مہارت سے بیگ، میں چھپا رکھا تھا، اے ایس ایف نے مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد ائیر پورٹ پر سعودیہ جانے والے مسافر سے 6 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد

اس سے قبل ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے 50 ہزار یو اے ای درہم برآمد کئے تھے ملزم یہ رقم غیر قانونی طور پر ملک سے باہر اسمگل کرنا چاہ رہا تھا اسلام آباد ایئرپورٹ سے پی آئی اے پرواز سے دبئی روانگی کے لیے پہنچنے والے مسافرعطااللّٰہ کی تلاشی لی گئی تو اس کے دستی سامان کی اسکیننگ کے دوران غیر ملکی کرنسی کی نشاندہی ہوئی تھی یہ کرنسی مسافر نے بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنادی اور 50 ہزار اماراتی درہم برآمد کرلیے۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر 50 ہزار درہم کی منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

Leave a reply