اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال چوہدری نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت اور کارکنان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال چوہدری نے کہا کہ کسی بھی جتھے کو پاکستان کا امیج خراب کرنے نہیں دیں گے اور جو مظاہرہ یا جلسہ کرنا ہے، وہ سنگجانی جا کر کریں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ مظاہرے ضرور کریں، لیکن اسلام آباد کو بند نہ کریں۔دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کنٹینرز لگانے سے سرمایہ کار خوفزدہ ہو کر واپس چلے جاتے ہیں، جو کہ ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ "سرمایہ کار آتے ہیں اور اسلام آباد میں کنٹینر لگے دیکھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ پاکستان اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور ہمیں ملک کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔” انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے نہیں لایا گیا۔
مسلم لیگی رہنما نے کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے پرامن ہونے کا پیغام دینے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے تو ہمیں امن و امان کے قیام کے لیے کام کرنا ہوگا۔ "ملک کو سرمایہ کاری کے لیے ایک پرامن گہوارہ بنانا ضروری ہے، تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار یہاں آنے اور سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لیں،” دانیال چوہدری نے کہا۔دانیال چوہدری کے ان بیانات سے واضح ہے کہ حکومت کسی بھی ایسی کوشش کے خلاف سخت ایکشن لے گی جو اسلام آباد یا کسی بھی بڑے شہر کو بند کرکے ملکی معیشت اور امیج کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے۔
اسلام آباد کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.دانیال چوہدری
