اسلام آباد بارہ کہو کا واقعہ ، جے یو آئی نے کیا بڑا اعلان

0
24

اسلام آباد بارہ کہو کا واقعہ ، جے یو آئی نے کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی : اسلام آباد،بارہ کہو میں جے یو آئی رہنما سمیت3افراد کے قتل کا معاملہ.پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں.جے یو آئی نے کہا ہے کہ غسل دینے کے بعد بارہ کہو میں لاشیں روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا جائے گا .کئی گھنٹے گزر چکے لیکن ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو.

واضح‌ رہے کہ پولیس کے مطابق ہفتہ کی رات پرنس روڈ پر مارکیٹ میں جمعیت علماءاسلام (ف)کے مقامی رہنماامام مسجد صدیق اکبرمفتی اکرام اپنے تیرہ سالہ بیٹے اورشاگردکے ساتھ موجود تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے تینوں جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورتینوں لاشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ایس پی سٹی عمرخان کا کہناہے واقعہ کی تفتیش جاری ہے جبکہ متعلقہ ایس ایچ اوحبیب الرحمن نے ایکسپریس سے گفتگومیں بتایاکہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے جس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔جلد ملزمان سے تک پہنچ جائیں گے

Leave a reply