اسلام آباد، بارشی پانی مین تین بچے ڈوب گئے

0
92
اسلام آباد، بارشی پانی مین تین بچے ڈوب گئے

اسلام آباد گولڑہ موڑ کے قریب بارشی پانی میں تین بچے ڈوب گئے

بچے پانی میں نہاتے ہوئے گہری جگہ ڈوب گئے بچوں کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان ہیں امدادی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، ایک بچے کی نعش پانی سے نکال لی گئی دو بچوں کی تلاش جاری یے،

واضح رہے کہ ملک کے مختلف مقامات پر شدید بارشیں اور کئی مقامات پر اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے راولپنڈی /اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ بارش 21ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی کور مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ایچ 13 کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایم سی آئی بھی تھے۔بارش کی وجہ سے ایچ 13 کی گلیوں میں پانی بھر گیا تھا۔

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں 14جولائی کو ہوا کا کم دباؤ سندھ میں شدت کے ساتھ داخل ہوگا، 14سے17 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد ،ٹھٹہ اوربدین میں بارشوں کا امکان ہے شہید بینظیر آباد، دادو،تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ،میر پور خاص اورمٹھی میں بارش متوقع ہے جامشورو ، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ،جیکب آباد، گھوٹکی ،سکھر اورخیرپور میں بھی بارش کا امکان ہے شکار پور، قمبر شہداد کوٹ،کشمور، ژوب، زیارت، بارکھان اور لورالائی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے بولان ،کوہلو، قلات، خضدار،لسبیلہ ، آواران، نصیر آباد، جعفر آباداور جھل مگسی میں بارش متوقع ہے ڈیرہ بگٹی،سبی،پنجگور ، تربت اورپسنی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی

Leave a reply