کہیں اسکول بند تو کہیں اسلام آباد کی کئی گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ

0
26

اسلام آباد:کورونا کے وار تیز، اسلام آباد کی کئی گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کل رات 12 بجے سے 24 گلیوں کو سیل کردیا جائے گا

کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے پر اسلام آباد کے 21 تعلیمی ادارے پہلے ہی بند کردیے گئے ہیں تاہم اب انتظامیہ نے کل رات 12 بجے سے24 گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا اعلامیہ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف سیکٹرز کی 24 گلیوں کو سیل کردیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن گلیوں کو سیل کیا جائے گا ان میں اسلام آباد سیکٹرجی6 فور کی گلی نمبر 52,56,59,79 اور 80 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سیکٹر ایف ٹین فور کی گلی نمبر 50،52 اور53 کو بھی سیل کیا جائے گا۔سیکٹرایف الیون ٹو کی گلی نمبر 21 23 اور 28، سیکٹرجی الیون ٹو کی گلی نمبر 15،21 اور 46 بھی بند کردی جائیں گی۔

جب کہ سیکٹر ایف ایٹ ون کی گلی نمبر 31، 35،37،38،42،44 اور سیکٹرایف ایٹ تھری کی گلی نمبر5،6،10،11 اور 17 بھی اگلے حکم نامے تک سیل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کورونا کیسز میں اضافے کے سبب مزید 12 تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور نئے کیسز رپورٹ ہونے پر مزید 12 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گزشتہ دنوں بھی 9 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نے نے ڈپٹی کمشنر کے نام مراسلہ لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ 7 کالجز، 5 اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ماڈل اسکول فار بوائز جی ایٹ فور اور ماڈل اسکول فار گرلز آئی ٹین فور میں کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ماڈل کالج فار بوائز ایچ نائن کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ماڈل کالج فار بوائز آئی ایٹ تھری کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ماڈل کالج فار گرلز لوہی بھیر میں بھی کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، ماڈل کالج فار گرلز ترلائی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ ماڈل اسکول فار گرلز علی پور فراش، ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ فور، ماڈل اسکول فار گرلز کورنگ ٹاؤن، ماڈل اسکول فار گرلز آئی ٹین فور، ماڈل اسکول فار بوائز ایف الیون ون، او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ ٹو کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی انتظامیہ متاثرہ تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند کرے، انتظامیہ متاثرہ تعلیمی اداروں کونٹیکٹ ٹریسنگ، ٹیسٹنگ کرے، انتظامیہ مثبت کیسز کے طلبا کے قریبی افراد کے بھی ٹیسٹ کروائے۔

Leave a reply