یہ وقت گزر جائے گا، لیکن یہ دھبہ ہمیشہ رہے گا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ریمارکس دیتے ہوئے آبدیدہ

توہین عدالت کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا ،
0
3
islamabad hoghcourt

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف فریقین کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی

سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ججز ٹاک شو میں نہیں جا سکتے،عدالت کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے،کیا وجہ ہے آئینی ادارے کے آڈرز کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے، اس سنگین معاملے کو اٹارنی جنرل ہائیر اتھارٹی کے ساتھ مشورہ کر لے،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ریمارکس دیتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے،اور کہا کہ یہ وقت گزر جائے گا، لیکن یہ دھبہ ہمیشہ رہے گا، ہم یہاں خدمت کے لئے بیٹھے ہیں، ہم جمہوریت میں رہ رہے ہیں، ہم اس کمپین سے بھی واقف ہیں جو آئینی عدالتوں کے خلاف جاری ہے، جو بھی ہوا وہ پاکستان کے سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ہم ٹاک شو میں بیٹھ کر خود کو ڈیفنڈ نہیں کر سکتے، عدالتی رٹ کیسے قائم رہ سکتی ہے،

اٹارنی جنرل نے شیریں مزاری کی عدالتی حکم کے باوجود گرفتاری پر بیان دیا اور کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا ، روسٹرم پر کھڑے وکلا بول پڑے اور کہا کہ ہم عدالت کے ساتھ ہیں،عدالت نے کہا کہ پنجاب پولیس ڈائریکٹ اسلام آباد سے کسی کو گرفتار نہیں کر سکتی ، ہادی النظر میں اسلام آباد پولیس خود کو اس سے الگ نہیں کر سکتی ، کیا پنجاب پولیس کو اسلام آباد نے بتایا تھا کہ عدالت نے گرفتاری سے روکا ہوا ہے ؟

توہین عدالت کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا ،جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کو پنجاب پولیس کے حوالے کیوں کیا ؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر تک آئی جی اسلام آباد سے جواب طلب کرلیا

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کا نظر بندی کیس ،جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سماعت 22 مئی تک سماعت ملتوی کردی عدالت نے حکومت پنجاب سے پی ٹی آئی کے نظر بند تمام رہنماؤں اور کارکنوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بغیر مقدمات کے رہنماؤں و کارکنوں کو ڈیٹینشن میں کیوں رکھا گیا ہے،جن کارکنوں و رہنماؤں پر مقدمات نہیں انکی تفصیل عدالت میں پیش کریں، ڈاکٹر شیریں مزاری کے وکلاء نے شیریں مزاری سے جیل میں ملاقات کی درخواست دائر کر دی، وکلا نے کہا کہ جیل حکام اور ڈپٹی کمشنر نے ملاقات کرانے سے انکار کردیا ہےڈاکٹر شیریں مزاری کی حالت درست نہیں ہے انہیں ادویات کی فوری ضرورت ہے، وکلاء انیق کھٹانہ،بیرسٹر شعیب نے درخواست دائر کی ،عدالت نے شیریں مزاری کے وکلاء کو شیریں مزاری سے ملاقات کی اجازت دے دی ،شیریں مزاری سے ملاقات کیلئے انکے وکلاء کو عدالت کے تحریری حکم نامے کا انتظار ہے.

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو حالیہ دنوں میں تیسری بار گرفتار کیا گیا ہے، دو بار عدالت انہیں رہا کر چکی ہے،تیسری بار پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا،

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے اختتام پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

Leave a reply