الیکشن کمیشن پرالزام لگاتے،جب کیس لگتا تو آپ کا وکیل آتا نہیں،ممبر کے پی کے
الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی چھان بین کا معاملہ ،پاکستان مسلم لیگ ن نے جواب جمع کرا دیا
معاون وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے وکیل نہیں ہیں ہمیں موقع دیا جائے، ممبر کے پی کے نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں ہمارے لئے انتظار کریں،وکیل کا پیش ہونا تو آپ کی ذمہ داری ہے، باہر پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر الزام لگاتے ہیں ،جب کیس لگتا ہے تو آپ کا وکیل آتا نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی،
قبل ازیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی اور تحقیقات جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا، درخواست میں کہا گیا کہ اسکروٹنی کمیٹی کے ممبران تعینات کرکے تحقیقات مکمل کی جائیں،
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا معاملہ ،پی ٹی آئی کے حلقہ پی پی 257 سے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری مسعود کے خلاف نا اہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی،چوہدری مسعود نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اب یہ نااہلی کا معاملہ ختم ہو گیا، ممبر کے پی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر جرم ہو جائے تو فیصلہ کے بغیر کیسے کیس ختم ہو جاتا ہے،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی،
علاوہ ازیں ق لیگ کی پارٹی صدارت سے متعلق کیس کی الیکشن کمیـشن میں سماعت ہوئی ،کامل علی آغا کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،عامر سعید راں نے کہا کہ پارٹی صدارت کے کیس کے فیصلے کے لیے کمیشن کے سامنے آیا ہوں، الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج ہماری اسی حوالے سے میٹنگ ہے،عامر سعید راں نے استدعا کی کہ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے،
جو سب کوکہتا تھا رسیدیں دو،اب منہ چھپاتا پھر رہا ہے،پی ڈی ایم جلسہ سے رہنماؤں کے خطاب
تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج
الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ
فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے
فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف