اسلام آباد میں فائرنگ،ڈولفن اہلکار زخمی
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ سیکٹر ای الیون میں ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوگیا۔ ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق زخمی اہلکار تنویر کو 2 گولیاں لگیں، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن اہلکار فائرنگ کی اطلاع پر ای الیون پہنچے تھے۔ پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی سے ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ ملزمان کی گاڑی کو تلاش کر کے قبضے میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے زخمی پولیس کانسٹیبل کی اسپتال میں عیادت کی، انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکار کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
ای الیون میں ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی۔
زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں۔
ڈولفن اہلکار فائرنگ کی اطلاع پر ای الیون پہنچے تو گاڑی سے ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
پولیس نے گاڑی کو تلاش کرکے قبضے میں لیا ہے،…
— Islamabad Police (@ICT_Police) February 13, 2024