اسلام آباد،پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ،ہرمیت سنگھ کی ضمانت منظور

harmeet

اسلام آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے بعد صحافی ہرمیت سنگھ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

خصوصی عدالت نے صحافی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے ہرمیت سنگھ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی تھی۔ہرمیت سنگھ نے اپنے وکلاء، بینا فراز اور فرخ شہزاد کے ذریعے ایڈیشنل سیشن جج، افضل مجوکا کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ وکلا نے اپنے دلائل میں عدالت سے استدعا کی کہ ہرمیت سنگھ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں کسی بھی قسم کی گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت دی جائے۔عدالت نے وکلاء کے دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہرمیت سنگھ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت کی جانب سے صحافی کی ضمانت بیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض 21 دسمبر تک منظور کی گئی۔ اس دوران صحافی ہرمیت سنگھ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری جواب طلب کر لیا،

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ہرمیت سنگھ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق صحافی پر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے بیانیے کو پھیلانے، لوگوں کو اکسانے، اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔مقدمے میں یہ بھی کہا گیا کہ ہرمیت سنگھ نے ایکس پروفائل پر ریاستی اداروں کے خلاف بدنیتی پر مبنی مواد شیئر کیا اور عام شہریوں کو پرتشدد کارروائیوں کی جانب مائل کرنے کی کوشش کی۔ مزید برآں، انہیں ریاست کے مختلف اداروں کے درمیان عداوت پیدا کرنے اور صوبائیت و نسلی تفریق کو بڑھاوا دینے کی کوششوں کا الزام بھی دیا گیا ہے۔

عدالت پیشی کے موقع پر ہرمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ میں اقلیت کا کارڈ نہیں کھیلنا چاہتا لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ میرے خلاف ہونے والے مقدمے کو اب دشمن ملک انڈیا استعمال کرے گا ہماری ریاست کو سوچنا چاہیے،میں نے ہمیشہ اس ملک کے مثبت چہرے کے لئے کام کیا، میں پاکستانی ہوں،

لال کرشن اڈوانی کی طبیعت پھر خراب، دہلی کے اسپتال میں داخل

جنوبی کوریا،صدر کٰیخلاف مؤاخذے کی دوسری تحریک کامیاب

Comments are closed.