اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس محمد اعظم خان نے حلف اٹھا لیا۔
باغی ٹی وی : چیف جسٹس عامر فاروق نے دونوں نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا،حلف اٹھانے کے بعد جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس محمد اعظم خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج بن گئے ہیں،ججز کی حلف برداری تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی-
ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز کے حلف کے بعد نیا روسٹر جاری کر دیا گیا، آج سے شروع ہونے والے ہفتے میں پانچ ڈویژن بینچز اور 10 سنگل بینچز موجود ہوں گے۔
عامر خان کی سلمان خان کی سخت محنت پر تنقید
نئے روسٹر کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس انعام امین منہاس جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا ڈویژن بینچ ہوگاجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس اعظم خان جبکہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر کا ڈویژن بینچ ہوگا۔
طالبان کو کوئی پیسہ نہیں دیں گے ،ٹرمپ
دوسری جانب بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے بھی اپنے عہدے کا حلاف اٹھا لیا ہے-
بلوچستان ہائیکورٹ میں میں بھی ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایاججز میں آصف ریکی، ایوب ترین اور نجم الدین مینگل شامل ہیں، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے ایڈیشنل ججز سے عہدے کا حلف لیاایڈیشنل ججز کی تقرری کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
بائیڈن انتظامیہ کے "تباہ کن” آرڈرز کو واپس لوں گا،ٹرمپ
واضح رہے کہ وزرات قانون نے ہفتے کو صدر مملکت کی منظوری سے اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔