انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس بلاک پر حملے کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ گرفتار وکلا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 اپریل تک توسیع کردیا گیا۔ گرفتار وکلاء نے ضمانت بعداز گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع ہونے والوں میں لیاقت منظور کمبوہ، خالد حسین تاج، فیصر نواز، اسد اللہ اور راجہ خرم نواز شامل ہیں۔ عدالت نے شائستہ تبسم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر دلائل بھی 7 اپریل کو طلب کر لیے ہیں۔ کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔