اسلام آباد ہائیکورٹ،لاپتہ شہری فیضان کی بازیابی کیلئے آئی جی کو مہلت

0
83
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ لاپتہ شہری فیضان عثمان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کیس نے سماعت کی، سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دو تین دن کا مزید وقت دیا جائے،آئی جی اسلام آباد پیش ہوئے اور کہا کہ میں نے لاپتہ فیضان کے والد کے ساتھ آدھا گھنٹہ گزارا، فیضان کی لوکیشن پہلے اسلام آباد اور 17 اگست کو پھر لاہور کی لوکیشن آئی، اس حوالے سے فوٹیجز دیکھی ہیں، کچھ لوگوں کے چہروں پر ماسک ہیں، دوسری فوٹیج میں نظر آنے والے لوگوں کے چہرے واضح نہیں ہیں، فوٹیج میں گاڑیاں واضح نظر آ رہی ہیں،وزارتِ داخلہ اور وزارتِ دفاع کو گاڑیوں سے متعلق معلومات کے لیے لکھا ہے، سیف سٹی کا ریکارڈ ایک مہینے تک ہوتا ہے، اس واقعے کو 2 ماہ ہو چکے ہیں.

عدالت نے کہا کہ لاپتہ کرنے کا الزام ایجنسی کے اوپر ہے تو ڈائریکٹ ان سے پوچھیں،عدالت نے آئی جی کو آئی ایس آئی سے پیر تک بات کرنے کا وقت دیدیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیضان کو بازیاب کرانے کیلئے 10 ستمبر تک کی مہلت دے دی.گزشتہ روز کی سماعت کے آرڈر کے مطابق عدالت نے سیکرٹری دفاع ، داخلہ ، آئی جی ، سیکٹر کمانڈر سے ایک ہفتے میں بیان حلفی بھی طلب کر رکھا ہے

گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 7 ملزمان کی 48 گھنٹے تک اجتماعی زیادتی

لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

Leave a reply