اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایف آئی اے کے تفتیشی افسر پر برہم

0
27
islamabad highcourt

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر تاجر کیخلاف مہم چلانیوالے 2 افراد کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،تفتیش مکمل نہ ہونے اوربغیر تیاری پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق ایف آئی اے کے تفتیشی افسر پر برہم ہو گئے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوسال ہو گئے آپ نے ابھی تک تفتیش مکمل نہیں کی سال سے زائد تو ضمانت ہوئے ہو گیا ، اس کے بعد آپ نے تفتیش ہی نہیں کی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اے تفتیشی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تو خود تفتیش کی ضرورت ہے آپ نے کیا تیاری کی ہوئی ہے آپ کو تو کچھ پتہ ہی نہیں آپ کو تو خود انویسٹی گیشن کی ضرورت ہے

بھنگ اورافیوم سے ادویات بنانےاورکاشت سےمتعلق کام شروع 

حکومت خود بھنگ کی کاشت کرے گی: فواد چوہدری کا اعلان 

بھنگ برائے علاج : بھنگ برائے فروخت:حکومت نے استعمال کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تارڑ صاحب انہیں بتائیں ہائیکورٹ میں کیسے تیاری کر کے آتے ہیں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ میں دیکھ لیتا ہوں عدالت کچھ وقت دے دے عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جائیں اور تیاری کیساتھ آئندہ سماعت پر پیش ہوں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی کو پتہ ہی نہیں تفتیش کا، ضمانت منسوخی کی درخواست کیسے سنیں عدالت نے تفتیشی افسر کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Leave a reply