اسلام آباد ہائیکورٹ،نومبر 2022ء کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ دو سال کے لیے درست قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نومبر 2022ء کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ دو سال کے لیے درست قرار دے دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ جاری کر دیا، درخواست گزار کی جانب سے خلیق الرحمٰن سیفی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی ،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ نومبر 2022ء کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ نومبر 2024ء تک قابل قبول ہے پٹیشنر لائبہ رؤف نے نومبر 2022ء میں ایم ڈی کیٹ پاس کیا جب ایم ڈی کیٹ پٹیشنر نے پاس کیا اس وقت قانون کے مطابق رزلٹ 2 سال کے لیے موزوں تھا، پٹیشنر نے پی ایم ڈی سی کے 14 جولائی 2023ء کا پبلک نوٹس چیلنج کیا پی ایم ڈی سی نے نوٹس میں کہا تھا 2022ء کے پاس کردہ ایم ڈی کیٹ پر 2023ء میں داخلہ نہیں ملے گا، 2021ء کی ریگولیشنز کے مطابق نومبر 2022ء کے ایم ڈی کیٹ نتائج 2 سال کے لیے موزوں ہیں، بعد میں کیے جانے والے ایڈمنسٹریٹو فیصلے سے پٹیشنر سے یہ حق واپس نہیں لیا جا سکتا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ پٹیشنر کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ نومبر 2022ء سے نومبر 2024ء تک موزوں ہو گا، پٹیشنرکا کیس میں جو خرچ آیا وہ بھی پی ایم ڈی سی ادا کرے گی.
لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری
عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟
الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ
ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں