اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ،چیف جسٹس آف پاکستان نے کس کس کو کیا طلب؟

0
47

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ،چیف جسٹس آف پاکستان نے کس کس کو کیا طلب؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وکلاء چیمبرز گرانے کا معاملہ، چیف جسٹس آف پاکستان نے اسلام ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، اسلام آباد بار کونسل، ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ کورٹس بار کے عہدیداران کو سپریم کورٹ طلب کرلیا،

چیف جسٹس گلزاراحمد نےاسلام آباداورڈسٹرکٹ بار کےعہدیداران کوطلب کرلیا ،صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار چودھری حسیب کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے وکلا کو بلا لیا ہے، چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے انتظامیہ اور ہم نے بھی جانا ہے، چیف جسٹس پاکستان کے پاس اپنا مقدمہ لےجا رہےہیں کہ ہمارےساتھ کیا ہوا؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ سپریم کورٹ پہنچ گئے جہاں وہ چیف جسٹس آف پاکستان کی طلبی پر پیش ہوں گے ،وکلا‌ اور انتظامیہ بھی چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوں گے

وکلاء احتجاج،ڈی سی آفس بند،جسٹس محسن اختر کیانی کی وکلاء کو مذاکرات کی دعوت

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور رینجرز کے اہلکار بھی اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کر دیئے گئے،احتجاج کرنے والے وکلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے وکلا کو گرفتار کیا گیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ گرفتار وکلا کے نام لکھ کردیں، ایس پی کو ابھی آرڈر کرتا ہوں، آپ اپنا موقف ہمارے سامنے نہیں رکھیں گے، مسئلہ حل نہیں کرسکتے،

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ اور کچہری کی تمام عدالتیں تاحکم ثانی بند رہیں گی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے حکم جاری کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ اور کچہری کی تمام عدالتیں تاحکم ثانی بند،وکلاء نے مذاکرات میں کیے بڑے مطالبات

Leave a reply